لاہور ہائیکورٹ نے اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا

Asad Umar
کیپشن: Asad Umar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادحسن نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کی درخواستیں زیرسماعت تھیں تو 26 نومبر کے جلسے میں اسدعمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا۔ ’اسد عمر نے عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا‘، پی ٹی آئی رہنما ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ سمیت عدالت طلب  نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنڈی بینچ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت کو اسد عمر کی توہین آمیز تقریرسے آگاہ کیا، ان کی تقریر ملک بھر کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی اور ان کی تقریر معزز عدالتوں کے ججز پر حملے کی کوشش تھی۔

عدالت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 204 (2) B کے تحت عدالت کے پاس اختیار ہےکسی بھی ایسے شخص کو سزا دے جو عدالتوں کو نشانہ بنائے، سپریم کورٹ پاکستان 2017 میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کرنے پر نہال ہاشمی کو سزا دے چکی ہے۔عدالت نے اسد عمر کو جواب سمیت پرسوں 7 دسمبر کو عدالت طلب کرلیا۔