ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ووٹ کے ساتھ سیلفی، ریٹرننگ آفیسر نے نوٹس لے لیا  

Election
کیپشن: election file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نےحلقہ این اے 133ضمنی الیکشن میں ووٹر کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے والے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مذکورہ ووٹر کی شناخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر  کا کہنا ہے کہ موبائل سے فوٹو لینے والے ووٹر کو زیر حراست لے کر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ڈی آر او تمام پریزائڈنگ افسروں کو مو بائل فون کے حوالے سے سخت احکامات جاری کردیں۔

  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر   نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ آفیسر یقینی بنائیں کہ ووٹر موبائل فون پولنگ اسٹیشن پر نہ لائیں، تمام پریذائیڈنگ افسروں کو سختی سے ہدایات پر عملدرآمد کرائیں۔