کترینہ،وکی کوشل کی شادی پر بھارتی کامیڈین کیا کہتے ہیں؟جانئے

Indian actress
کیپشن: katrina and vicky koshal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آجکل اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

 گزشتہ دنوں خبریں آئیں  تھیں کہ  کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی  انتہائی خفیہ ، مہمانوں کو شرکت کےلئے خفیہ کوڈ جاری ہوں گے۔ دونوں نے نے معروف ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کو اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائن کرنے کا کہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دونوں فنکار اپنی شادی کی تقریب کو اس قدر خفیہ رکھیں گے کہ اس (تقریب) میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا۔کنترینہ اور وکی کوشال کی شادی میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جس سے انہیں وینیو میں داخل ہونے کی اجازت مل سکے گی۔

اس کے علاوہ بھی ہر روز دونوں کی شادی سے متعلق نت نئی خبریں آتی رہتی ہیں کبھی یہ پابندی لگا دی گئی کبھی وہ پابندی لگ  گئی۔

بالی ووڈ جوڑے نے بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ مہمانوں کے لیے بک کروایا اور گزشتہ روز ہی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ بھی بلائی گئی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے اطراف میں دکھائی دینے والے ڈرون کیمرے کو شوٹ کردیا جائے گا۔

  ان ساری باتوں  کو سامنے رکھ کر معروف بھارتی کامیڈین ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کا کہنا ہے جس طرح کترینہ کیف کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہے ، مجھے تو لگتا ہے کہ کل کو یہ خبر بھی آجائے گی کہ وکی کوشل کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ بالی ووڈ جوڑے نے بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ مہمانوں کے لیے بک کروایا اور گزشتہ روز ہی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ بھی بلائی گئی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے اطراف میں دکھائی دینے والے ڈرون کیمرے کو شوٹ کردیا جائے گا۔

  آئے روز خبروں کے حوالے سے شوبز ستاروں نے بھارتی میڈیا اور کترینہ کی شادی کو مذاق کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ، چند روز قبل سلمان خان کے والد سلیم خان بھی کترینہ کیف کی شادی کو لے کر میڈیا پر برس پڑے تھے جب کہ اداکار وکی کوشل کی بہن نے بھی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا تھا تاہم اب دیگر فنکار بھی ان خبروں کا حصہ بن گئے ہیں۔

بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ بننے والی فنکار جوڑی سگھندا مشرا اور ان کے شوہر ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوٹ کی جس میں وہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔