ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس ؛کم عمر ڈرائیور نے گاڑی اشارے پر کھڑے بچوں پر چڑھا دی

accident, unexpected event, typically sudden in nature and associated with injury, loss, or harm
کیپشن: accident child died
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ڈیفنس سی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ,کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار گیارہ سالہ بچہ جاں بحق، تین زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کار سوار ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی.

پولیس کے مطابق 16سالہ نوجوان عبدالرحمان موٹر سائیکل پر اپنے چھوٹے بھائی جواد ، بہن ایمان اور اپنے دوست نقاش کو بیٹھا کرٹریفک سگنل پر کھڑا تھا ،اسی دوران پیچھے سے آتی ہوئی کار میں سوار کم عمر ڈرائیور صائم بریک پر قابو نہ رکھ پایا، کار سوار نے اشارے پر کھڑے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں گیارہ سالہ جواد موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھے باقی تینوں بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کم عمر کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer