ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شالیمار ٹاون میں ایلیمنٹری اور پرائمری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ میں لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف، خلاف قانون ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاون فی میل نے ٹینڈر اپنے نام سے دے دیا،منصوبہ میں ٹینڈرز اپنی من پسند فرمز کو دے کر لاکھوں روپے خورد برد کیے جانے کا امکان۔
  

تفصیلات کے  مطابق ایلیمنٹری اور پرائمری سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبہ میں لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی۔سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ  کے لئے ٹینڈر دینا سکول ہیڈز کی ذمہ داری تھی۔ذرائع کے مطابق قانون خلاف ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاون فی میل نے ٹینڈر اپنے نام سے دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ میں ٹینڈرز اپنی من پسند فرمز کو دے کر لاکھوں روپےبٹورے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈپٹی ڈی ای او فی میل نسرین صدیق کی مبینہ کرپشن پر آنکھیں موندلی ہیں۔

یادرہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پہلے ہی واضح ہدایات جاری کررکھی تھیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق معاملہ کی انکوائری کی جارہی ہے،انکوائری میں بدعنوانی ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاون  کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer