دسمبر شروع ہوتے ہی کرسمس کی خوشیوں کا آغاز

دسمبر شروع ہوتے ہی کرسمس کی خوشیوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف کرسمس کی خوشیوں کا آغاز ہوگیا، کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے ہولی گوسٹ فائر چرچ کریم پارک میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف کرسمس کی خوشیاں منانے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ اسی حوالے سے ہولی گوسٹ فائر چرچ کریم پارک وینس ہاؤسنگ سکیم میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی بابر لیاقت، پاسٹر شہزاد بھٹی، محمود اور پاسٹر صائمہ شہزاد سمیت فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں کی جانب سے شاندا پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جن پر حاضرین نے خوب داد دی۔ پاسٹر صائمہ شہزاد نے کہا کہ کرسمس خوشیوں کا مہینہ ہے یہ ہمیں محبت کا درس دیتا ہے۔