پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں،محسن نقوی

 پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں،محسن نقوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ۔ہولی رنگوں کاتہوار ہے اور رنگ ہمیشہ پیار محبت والے ہی پائیدار ہوتے ہیں ۔

ہولی کے تہوار پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے ۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محبت اور ہم آہنگی پھیلائیں کیونکہ آج معاشرہ نفرتوں اور کدورتوں کا شکار ہے،آپس کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر اس رنگا رنگ تہوار کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے۔ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ 

خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔