گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر ہمسائے کا خاتون پر تشدد

گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر ہمسائے کا خاتون پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) گھر کے باہر گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر چوہنگ کی رہائشی بشریٰ بی بی کو ہمسائے نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اُنگلیاں توڑ دیں۔ بشریٰ عابد داد رسی کیلئے سٹی42 کے آفس پہنچ گئی۔

 سٹی  42سے گفتگو میں بشریٰ عابد نے بتایاکہ وہ چوہنگ کے علاقہ مدینہ کالونی میں رہتی ہے اور سبزی فروخت کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہے، چند روز قبل اپنے گھر کے سامنے بار بار گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر ہمسائے الیاس تیلی نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں، ملزم کیخلاف تھانہ چوہنگ میں درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں ایس پی صدر کی ہدایت پر تھانہ گرین ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہوا، خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسے انصاف مہیا کیا جائے

Sughra Afzal

Content Writer