ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غوثیہ پارک ٹمبر مارکیٹ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

غوثیہ پارک ٹمبر مارکیٹ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:غوثیہ پارک ٹمبر مارکیٹ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر آپریشن میں ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور 40 ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں، جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات اور نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔