ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تھانیدار کی لڑکی سے زیادتی کا کیس، مقدمہ میں جائے وقوعہ کا ذکر ہی نہیں

لاہور میں تھانیدار کی لڑکی سے زیادتی کا کیس، مقدمہ میں جائے وقوعہ کا ذکر ہی نہیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:تھانہ غازی آباد میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں تفتیشی عمل اور درج مقدمے کے متن پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کے اندراج میں بعض اہم تفصیلات شامل نہیں کی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے متن میں مبینہ واقعے کی جائے وقوعہ کا واضح ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ تھانے کے سنتری اور ملزم اے ایس آئی کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو بھی مقدمے کا حصہ نہیں بنائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اے ایس آئی لڑکی کو مبینہ طور پر ملزمہ بنا کر تھانے لایا تھا اور لڑکی تقریباً 6 سے 8 گھنٹے تک تھانہ غازی آباد میں موجود رہی۔ تاہم مقدمے میں حبسِ بے جا کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔

واقعے کے بعد لڑکی کے والد کا تفصیلی بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق والد اپنی بیٹی کی تلاش میں دارالامان، تھانہ ہربنس پورہ اور تھانہ غازی آباد بھی گئے تھے۔

پولیس حکام کی جانب سے ملزم کی گرفتاری اور متعلقہ عملے کی معطلی کے بعد معاملے کی مزید پیش رفت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے حساس معاملات میں شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔