ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،  سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع 

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،  سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہربنس پورہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد علاقے جل تھل ہو گئے۔ بارش کے پانی کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔

شہریوں کے مطابق نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بارش کے بعد صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے نکاسی آب کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔