ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیریوں کی جدوجہد کو اقوامِ عالم کی مکمل حمایت حاصل ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

کشمیریوں کی جدوجہد کو اقوامِ عالم کی مکمل حمایت حاصل ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سپیکر پنجاب اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لئے خصوصی بیان دیا

 سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا 5 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طور پر ختم کی،کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا گیا  ،بھارت 78 برسوں سے ظلم، جبر اور استبداد کے حربے آزما رہا ہے ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی آج بھی پوری قوت سے جاری ہے ،بھارت کا غیر قانونی قبضہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،کشمیریوں کی جدوجہد کو اقوامِ عالم کی مکمل حمایت حاصل ہے،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے خطے کا امن خطرے میں ہے،مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ بھارتی افواج بھارت کے جبر کا منہ بولتا ثبوت ہیں  ،کشمیری عوام نے قربانیاں دے کر ثابت کیا کہ وہ نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا