ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

34 سالہ جنوبی بھارتی اداکار جوائنڈس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے

34 سالہ جنوبی بھارتی اداکار جوائنڈس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سنتوش بالراج آج صبح جوائنڈس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینڈل ووڈ سنیما کے مشہور نوجوان اداکار سنتوش بالراج بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جوائنڈس کا علاج کروا رہے تھے۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کے پورے جسم میں جوائنڈس پھیل چکا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ انہیں بچانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ سنتوش بالراج کنڑ اداکار ہیں اور سینڈل ووڈ سنیما کے پروڈیوسر انیکل بالراج کے بیٹے ہیں۔ انیکل بالراج نے کریا ، کریا 2 اور جیک پاٹ جیسی فلمیں بینک رول کی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer