ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کو کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا ٹاسک، حکومت سے 2.59 ارب کے فنڈز کی ڈیمانڈ

سی سی ڈی کو کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا ٹاسک، حکومت سے 2.59 ارب کے فنڈز کی ڈیمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:کچے کے علاقے میں بگڑتی صورتحال ، وزیراعلیٰ کا سی سی ڈی کو کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کا ٹاسک، راجن پور، مظفرگڑھ ،رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ہوگا۔

سی سی ڈی نے آپریشن شروع کرنے سے پہلے حکومت سے فنڈز مانگ لئے, سی سی ڈی نے حکومت سے 2.59 ارب کے فنڈز کی ڈیمانڈ کر دی.

آپریشن سے پہلے 80 کروڑ انعامی رقم ،75 کروڑ خفیہ فنڈ ز کی منظوری مانگ لی گئی, سی سی ڈی نے 80 کروڑ روپے سائنسی تفتیش کیلئے بھی مانگ لئے.

758کروڑ 10 لاکھ آپریشنل ضروریات کی مد میں الگ مانگے گئے, سی سی ڈی نے عوامی ٹیکس پر مشتمل بھاری رقم کی منظوری کی درخواست دیدی.

533کروڑ کی کٹوتی کے باوجود سی سی ڈی نے مزید 2.59 ارب کا مطالبہ رکھ دیا, ڈاکو پکڑنے سے پہلے خفیہ نگرانی، سورس مینجمنٹ ،مراعات کیلئے فائلیں تیار کر لی گئیں.

sی سی ڈی کے لئے نئی بننے والی ہیرا فورس کی طرز پر الاؤنس کی بھی ڈیمانڈ کر دی گئی۔