ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کو اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا

لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کو اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہدسپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اربوں روپے کے واجبات کی وصولی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیڈ ڈیفالٹرز کو اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

صارفین سے 33ارب کی ریکوری کیلئے اقساط کی سہولت کا مراسلہ جاری کر دیا،کنکشن منقطع ہونے کے باوجود صارفین نے واجبات کی ادائیگی نہیں کی،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی نے آن لائن اقساط کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق  ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کیلئے آن لائن لنک جاری کیا جائے،صارفین کو صرف آن لائن اقساط کی سہولت دی جائے گی۔

آن لائن لنک کو بینکس، نادرا ودیگر اداروں سے منسلک کرنے کی ہدایت کی گئی،صارفین کےکنکشن منقطع ہونے پر لیسکو کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے،اربوں روپے کی ریکوری کے لئے اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا،لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کےکنکشن منقطع کر کے املاک قبضے میں لے رکھی ہیں۔