ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ مقرر 

 ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ مقرر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس/ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

 نیلامی میں شامل اہم جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II, پلاٹ نمبر: 7-D, لوکیشن پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی, بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس, پلاٹ نمبر 7-E اور لوکیشن پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جائیدادیں اربوں روپے مالیت کی ہیں اور ان کی نیلامی قانونی کارروائیوں کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ نیب کا مؤقف ہے کہ جائیدادوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

نیب کی جانب سے عوام کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ نیلامی میں حصہ لینے کے لیے مقررہ تاریخ سے پہلے ضروری کاغذات اور زرِ ضمانت کے ساتھ رجوع کریں۔