ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب نے نیا "Collab Tag" فیچر متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے نیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل کے زیرِ ملکیت ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی طرز پر نیا Collaboration (Collab Tag) فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد تخلیق کاروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت صارفین اپنی ویڈیوز میں دوسرے تخلیق کاروں کو ٹیگ کر سکیں گے۔ جب کسی ویڈیو میں کسی کو ٹیگ کیا جائے گا، تو متعلقہ صارف کو ایک دعوت موصول ہوگی جسے وہ قبول یا رد کر سکتا ہے۔ دعوت منظور کرنے کے بعد، ویڈیو میں ان کا نام بطور شریک تخلیق کار ظاہر ہوگا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم آئندہ چند ہفتوں میں اسے تمام صارفین کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔ اس فیچر سے ناظرین کو نئے تخلیق کاروں اور مواد تک رسائی میں آسانی ہو گی جبکہ تخلیق کاروں کے لیے اپنے فالورز میں اضافے کا نیا موقع بھی پیدا ہو گا۔