مفت پلےسٹیشن بانٹنےوالا یوٹیوبرغیرمتوقع انجام سے دوچار،ویڈیووائرل ہو گئی

YouTuber sent behind bars, City42
کیپشن: Serene Capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پلے سٹیشن فائیو مفت بانٹنے کا  اعلان کر کے مجمع اکٹھا کرنے والا یوٹیوبر مجمع سمیت حوالات میں پہنچ گیا۔ 

 یوٹیوبر کی جانب سے مفت پلے اسٹیشن فائیو ک بانٹنے کے اعلان کے بعد نیو یارک کا یونین اسکوائر پارک افراتفری کی لپیٹ میں آ گیا، جب وہاں پلے اسٹیشن حاصل کرنے کے لئے جمع ہونے والے ہجوم کی دھینگا مشتی سے پبلک پراپرٹیز کو نقصان پہنچا تو پولیس نے مجمع کو کنٹرول کرنے کے لئے پہلے تو رکاوٹیں لگائیں، تب بھی  مجمع قابو میں نہیں آیا اوور لوگوں نے پبلک کی گاڑیوں پر چڑھنا اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھنکنا شروع کر دیا تو  پولیس نے یوٹیوبر سمیت 65 افراد کو حراست میں لے لیا۔

یوٹیوب اور ٹوئچ پر ایک معروف لائیو اسٹریمر کائی سینات نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کو نیویارک کے تاریخی چوراہے پر مفت پلے اسٹیشن کنسولز تحفے میں دے گا، جس پر پارک میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا، اور لوگ تحفے کے حصول کے لیے گاڑیوں کے اوپر پر چڑھے، کرسیاں پھینکیں اور خوب زور آزمائی کی۔