ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہر ی پریشان

Fruit Prices in Lahore, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نمرہ منظور: پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہر ی پریشان ہیں۔

شہر میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا جا سکا۔سرکاری نرخ اور بازار میں پھل کی اصل قیمت فروخت میں زمین آسمان کا فرق آ چکا ہے۔
آم انور رٹول سرکاری نرخ220،بازارمیں350روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ سیب سرکاری نرخ170،بازارمیں250روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ خوبانی سرکاری نرخ260،بازارمیں350روپےفی کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔ آڑوسرکاری نرخ170،بازارمیں220روپےفی کلومیں فروخت کیا جا رہا ہے۔انگورسرکاری نرخ270،بازارمیں350روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
پپیتہ کاسرکاری نرخ310 لیکن بازارمیں پپیتا370روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ امرود کاسرکاری نرخ150 ہے اور  یہ بازارمیں200روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
آلوبخارا کی سرکاری نرخ نامہ میں قیمت 290 مقرر کی گئی ہے  لیکن بازارمیں330روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔