پھل خریدنا سفید پوش طبقے کے لئے خواب بن گیا 

پھل خریدنا سفید پوش طبقے کے لئے خواب بن گیا 
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ:  پھلوں کی خریداری سفید پوش طبقے کیلئےکسی خواب سے کم نہیں، ساتھ ہی گراں فروشی کا عمل عوام کی قوت خرید کو مزید متاثر کر رہا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سٹرابری 290 کی بجائے 450 روپے کلو، سیب 220 کی بجائے 290، کیلا 195 کی بجائے 270 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے ۔مسمی 125 کی بجائے 170 روپے کلو، کینو 330 کی بجائے 380 روپے کلو، پپیتا220 کی بجائے 300 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔کھجور 500 کی بجائے 550 روپے کلو،امرود 205 کی بجائے 270 روپے کلواورخربوزہ 190 کی بجائے 270 روپے کلو فروخت کیا جا ر ہا ہے۔