ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حد سے زیادہ پانی پینا خاتون کیلئے جانلیوا بن گیا

حد سے زیادہ پانی پینا خاتون کیلئے جانلیوا بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں سمرز پکنک کے دوران دو بچوں کی ماں زیادہ پانی پینے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔ 

امریکا کی ریاست انڈیانا میں ایشلے سمرز نامی خاتون جولائی کے چوتھے ہفتے میں بچوں اور شوہر کے ساتھ ساحل سمندر پر پکنک منانے کیلیے گئی تھیں۔ خاتون نے محسوس کیا کہ گرمی کی وجہ سے انہیں بار بار پیاس لگ رہی ہے اور جسم میں پانی کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے پیاس بجھانے کیلیے زیادہ سے زیادہ پانی پیا اور جب پکنک ختم کر کے گھر پہنچیں تو گاڑی سے اترتے ہی زمین پر گر پڑیں۔ ایشلے سمرز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پھر کبھی ہوش میں نہ آ سکیں اور ہلاک ہو گئیں۔

خاتون کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران کم از کم پانی کی چار بوتلیں پی لیں جبکہ ایک بوتل کم از کم 16 اونس کی تھی، اس طرح ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران 64 اونس پانی استعمال کیا جو آدھا گیلن بنتا ہے۔

ڈاکٹروں نے غیر معمولی کیس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کم وقت میں بہت زیادہ پانی کے استعمال کی وجہ سے حیران تھے کیونکہ انسانی گردے ایک لیٹر پانی کو صاف کرنے کیلیے کم از کم 1 گھنٹے کلا وقت لیتے ہیں۔  یہ اچھی بات ہے کہ گرمی میں پکنک کے دوران پانی کا استعمال کیا جائے لیکن حد سے زیادہ استعمال پانی کو زہر بناتا ہے۔