ویب ڈیسک : روس اور یوکرین رواں سال کے آغاز سے حالت جنگ میں ہیں لیکن دونوں ممالک کے کچھ شہری ایسے بھی ہیں جو محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس اور یو کرین سے تعلق رکھتے لڑکا اور لڑکی نے ایک دوسرے سے شادی کر لی اور اپنی سچی محبت کا ثبوت دیا ہے۔روسی نژاد اسرائیلی شہری سرگئی نوویکوف نے اپنی یوکرینی محبوبہ ایلونا براموکا سے شادی کرلی ہے۔یہ شادی بھارت میں ہماچل پردیش کے پہاڑوں میں ہوئی جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی ۔
پیار کے یہ پنچھی پچھلے دو سال سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے۔سرگئی نے روایتی کُرتا پاجامہ، پگڑی اور سہرا پہنا جب کہ ان کی دلہن ایلونا نے لہنگا کے ساتھ سرخ کامدار دوپٹہ زیب تن کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہا دلہن کے دوست اور رشتے دار شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
While Russia & Ukraine continue to fight against each other, here's a beautiful story about two individuals from these countries proving that love knows no boundaries. Recently, a Russian-origin man married his Ukrainian girlfriend in Dharamshala.https://t.co/cGGhDDpHXA pic.twitter.com/Xgknr3u4kX
— NewsBytes (@NewsBytesApp) August 5, 2022