سوشل میڈیا انفلوئنسرز  کے لیے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا انفلوئنسرز  کے لیے بڑی خوشخبری
کیپشن: social media influencers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز   کو  25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کرلیا ہے۔ 

تفصیلات  مطابق صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع سے ایک ہزار 96 میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے گئے جن میں 37 خواتین شامل ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے تاہم نظرثانی شدہ پی سی ون میں رقم 73 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گئی ہے۔ 

پروجیکٹ منیجر زرعلی کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسرزکو ایک سالہ کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کو ماہانہ 25 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انفلوئنسرز حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی کو سوشل میڈیا پر اجاگرکریں گے اور حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے اورجھوٹی خبروں کا مقابلہ کریں گے۔

سیاسی مؤقف کے دفاع اور جعلی خبروں کا مقابلہ کرنے کے نام پر انفلوئنسرز کی تربیت جاری ہے۔