(ویب ڈیسک)انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 کم ہو کر 222روہے کی سطح تک گر گیا، اوپن مارکیٹ یورو 226 روپے کی سطح پر برقرار، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ دو روپے سستا ہو کر 270 روپے کا ہوگیا، امارتی درہم 20پیسے کمی سے 60.80روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 10 پیسے کمی سے 58.60روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپیہ 11 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 224 روپے 4 پیسے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے کا ہوگیا۔