ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری،مزید سستا ہو گیا

ڈالر،انٹربینک،پاکستانی کرنسی،قیمت،سٹی42
کیپشن: Dollar price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

  گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا۔

  آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپیہ 11 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 224 روپے 4 پیسے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے کا ہوگیا۔

  رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 15 روپے 33 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ ہفتے میں ڈالر 15 روپے 33 پیسے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 1750 ارب روپے کم ہوگیا۔