الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

ECP
کیپشن: ECP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، قومی اسمبلی کی 9 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ،  9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی،  کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں،۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ،این اے 31 پشاور ، این اے 45 کرم 1 اور این اے 108 فیصل آباد میں ہو گا۔ این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر،این اے 239 کورنگی کراچی اور این اے 246 جنوبی کراچی میں انتخاب ہوگا۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کئے۔ جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ان میں علی محمد خان،فضل محمد خان،شوکت علی،فخر زمان خان،فرخ حبیب،اعجاز شاہ،جمیل احمد خان،محمد اکرم چیمہ، اور عبدالشکور شاد شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین ارکان میں شریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے۔