حرا مانی ہیروئن کیسے بنیں؟

Hira Mani
کیپشن: Hira Mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری معروف اداکارہ حرا مانی نے مداحوں کو بتا دیا  کہ وہ آج کس کی وجہ سے ہیروئن بنیں۔حرا نے لکھا کہ اس دن دنیا میں کمال کا انسان آیا تھا جس کی وجہ سے آج وہ ہیروئن ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ہدایتکار دانش نواز کی سالگرہ کے موقع پر ان کیلئے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ ’سن یارا‘ ایک ایسا پراجیکٹ تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی، شکریہ دانش بھائی۔حرا کی پوسٹ پر دانش نواز نے ردعمل میں کہا کہ آپ خود ایک کمال انسان اور اداکارہ ہیں، مجھے آپ کے سین شوٹ کرنے میں زندگی نظر آتی ہے۔ خوش رہیں۔

 واضح رہےکہ 2017 میں نجی ٹی وی سے نشر کیے جانیوالا ڈرامہ سن یارا نے اداکارہ حرا مانی کی شہرت کا باعث بنا تھا ڈرامے  کی ہدایتکاری دانش نواز نے کی تھی۔