(کومل اسلم)شہر کا موسم خشک، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق موسم خشک اور گرم ہونے کی وجہ سے حبس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس 153 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو دنوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رم جھم کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے ۔