ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اداکارہ عائزہ خان کے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق اہم انکشافات ،ویڈیو وائرل  

Ayza Khan
کیپشن: Ayza Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی اصل زندگی بارے نئے انکشافات کر دئیے۔

 تفصیلات کے مطابق  اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، عائزہ خان کے انسٹا گرام پر فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ عائزہ خان بھی اپنے مداحوں سے خوب پیار کرتی ہیں اور اُن سے رابطے میں رہنے کے لیے اپنی خوبصورت نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 عائزہ خان سے متعلق زیادہ تر اُن کے مداح یہی جانتے ہیں کہ وہ ایک سلجھی ہوئی بہت سنجیدہ لڑکی ہیں مگر عائزہ خان نے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق ایک سچ بول کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان کا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جسے سُن کے سب مداح دنگ رہ گئے ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat (@lollywoods.pk)

وائرل ویڈیو میں عائزہ خان  نے بتایا کہ کہ حقیقی زندگی میں وہ بہت چلبلی، شوخ اور فلمی لڑکی ہیں، انہیں فلمی ہونا بہت باتیں کرنا اچھا لگتا ہے اور یہ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں۔ انہوں نے خود سے متعلق مزید کہا کہ ’وہ کوئی بھی فلم دیکھ کر اُس کی ہیروئن کی جگہ خود کو سوچنے لگ جاتی ہیں ،اُنہیں لگتا ہے کہ وہ اُس فلم کی ہیروئین ہیں۔