سکول کب کھل رہے ہیں،نجی اداروں نے اعلان کردیا

سکول کب کھل رہے ہیں،نجی اداروں نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیندریاض)ستمبر کے پہلے ہفتے میں سکول کھولنے پرغورکے لئے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں آج متوقع ہے،دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں آج ہونے کاامکان ہے، اس سلسلے میں محکمہ ہائیرایجوکیشن اورسکول ایجوکیشن پنجاب نے ہوم ورک مکمل کر لیا۔محکمہ ہائرایجوکیشن نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ادارے کھولنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں نے وفاق کے فیصلے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس پہلے ہی ایس او پیز وفاقی حکومت کو فراہم کرچکے ہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزا نےحکومت سے پندرہ اگست سےسکول کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہناتھا کہ سکول کھولنے کی اجازت نہ دی تو خود ہی سکول کھول لیں گے،اساتذہ ہتھکڑیوں اور جیلوں سے نہیں ڈرتے۔
علامہ اقبال ٹاون میں آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے پندرہ اگست سے ملک بھر کے پرائیویٹ سکول کھولنےکااعلان کردیا۔کاشف مرزا کاکہناتھاکہ دنیابھرمیں کوروناسےبچوں کےمتاثرہونےکےبہت کم کیسزہیں۔ سکول بندہونےسے ساڑھےسات کروڑبچےتعلیم سے محروم ہیں جبکہ پندرہ لاکھ اساتذہ بےروزگارہیں۔حکومت فی الفورسکول کھولنےکی اجازت دے ورنہ خود ہی سکول کھول لیں گے۔
کاشف مرزاکاکہناتھاکہ پہلےمرحلےمیں ان علاقوں میں سکول کھولےجائیں گے جہاں کورونا کنٹرول ہے ۔جن علاقوں میں حکومت کہے گی وہاں سکول نہیں کھولیں گے ۔مرزاکاشف بیگ کاکہناتھاکہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سےمتنازع موادچھاپنےپرسوکتابوں پرپابندی عائدکرنے کےساتھ غیر متعلقہ نصاب چھاپنےپرپبلشرز پربھی پابندی عائدکی جائے۔

واضح رہے کہ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا تھا جس میں عید الاضحیٰ کے بعد یونیورسٹیاں کھولنے کا مطالبہ کر دیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer