انور عباس : نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و استحکام پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔