سٹی 42 : ریاست بہاولپور کے آخری نواب سر صادق محمد خان پنجم کی بہو اور سابق گورنر سندھ نواب عباس خان عباسی کی اہلیہ شمسہ بی بی 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی تدفین آبائی شاہی قبرستان قلعہ ڈیراور میں کی جائے گی۔مرحومہ سابق ممبر قومی اسمبلی نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ تھیں۔
ریاست بہاولپور کے آخری تاجدار نواب سر صادق محمد خان عباسی کی بہو اور سابق گورنر نواب عباس خان عباسی کی اہلیہ شمسہ بی بی کی نمازِ جنازہ کل سہ پہر 3 بجے صادق گڑھ پیلس میں ادا کی جائے گی۔
بہاولپور کے شاہی خاندان کی سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ شمسہ بی بی خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ سابق گورنر سندھ نواب عباس خان عباسی کی اہلیہ تھیں اور گزشتہ کافی عرصے سے اسلام آباد میں زیرِ علاج تھیں۔ 90 سال کی عمر میں ان کے انتقال کی خبر سے احمدپورشرقیہ اور سابق ریاست بہاولپور کے وفاداروں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ریاست بہاولپور کے شاہی خاندان کی اہم ترین شخصیت اور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ شمسہ بی بی کی نمازِ جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز پیر سہ پہر 3 بجے ڈیرہ نواب صاحب کے تاریخی صادق گڑھ پیلس میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ کے بعد میت کو قلعہ ڈیراور لے جایا جائے گا جہاں وہ اپنے آبائی شاہی قبرستان میں سپردِ خاک ہوں گی۔ شاہی خاندان کی اس بزرگ شخصیت کے انتقال کی خبر سے احمدپورشرقیہ اور گردونواح میں فضا سوگوار ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔