سٹی 42 : شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں کاشف اور ذیشان شامل ہیں ۔ ملزموں سے 3 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سرکاری ادویات چوری کرتے ہوئے 4 ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔