ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل الیون کے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی . 

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو167 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، سٹیو سمتھ 53، شان مسعود 46، جوش فلپے 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز نے دو جبکہ سعود شکیل اور الزاری جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر166 رنز بنائے۔ سعود شکیل 56، بیون جیکبز ،احمد دانیال 22,حسن نواز 20  رنز بناکر نمایاں رہے ۔ 

محمد نواز نے 3، عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں جبکہ ایشٹن ٹرنر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایشٹن ٹرنر (کپتان)، سٹیو سمتھ ، صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود ٹیم میں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ جوش فلپے ،محمد نواز ، عرفات منہاس ، پیٹر سڈل، محمد وسیم جونیئر محمد اسماعیل اور فیصل اکرم ٹیم کا حصہ ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سعود شکیل (کپتان), شامل حسین، خواجہ نافع ، رائیلی روسو ،حسن نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیون جیکبس، احمد دانیال ،ٹام کرن، الزاری جوزف ، ابراراحمد اور عثمان طارق ٹیم کا حصہ ہیں ۔ 

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کی چار میچوں میں یہ تیسری کامیابی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چار میچوں یہ تیسری ناکامی ہے۔