ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپیئن شپ ختم ہوگئی 

12ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپیئن شپ ختم ہوگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : 12ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپیئن شپ ختم ہوگئی ۔

پروفیشنلز میں لاہور گیریژن کے مطلوب احمد نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اسلام آباد کے محمد شبیر نے دوسری جبکہ راولپنڈی کے منہاج مقصود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سینئر پروفیشنلز میں محمد طارق نے پہلی، محمد نذیر نے دوسری جبکہ عرفان، آصف اور ذوالفقار مشترکہ تیسرے نمبر پر رہے۔ لیڈیز پروفیشنلز میں زیب النسا نے پہلی، غزالہ یاسمین نے دوسری اور انا جیمز گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ امیچورز گراس میں شاہ میر ماجد جبکہ نیٹ میں زید عمر نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سینئرز گراس میں محسن ظفر اور نیٹ میں کرنل اکرام الحق نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویٹرنز گراس میں میاں طارق نے اور بریگیڈیئر افتخار احمد نیٹ کیٹگری میں پہلے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ لیڈیز گراس کیٹگری میں سارہ امین اور  نیٹ میں قرت العین نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ 

چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیاب گالفرز میں ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔