ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گھر سے ناراض ہوکر نکلنے والے 16 سالہ بچے کو پولیس نے والدین سے ملوا دیا

لاہور: گھر سے ناراض ہوکر نکلنے والے 16 سالہ بچے کو پولیس نے والدین سے ملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گھر سے ناراض ہوکرنکلنے والا 16 سالہ بچہ پولیس نے تلاش کرکے والدین کے سپرد کردیا، بچے کے والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ذکی گیٹ انسپکٹر عائشہ اعظم نے کارروائی کرتے ہوئے 16سالہ عاشر علی کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا ۔

پولیس نے بتایا کہ عاشر والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا، بچےکے والد نے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کی بنیادپر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کیلئےتعریفی اسناد کا اعلان  کیا ہے۔