ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزدور کسان پارٹی اور رکشہ یونین پنجاب کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

مزدور کسان پارٹی اور رکشہ یونین پنجاب کا مہنگائی کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خؒادم:بجلی، پٹرول ،گیس کی حالیہ قیمتوں اور گیس کی قلت کیخلاف دبئی ٹاؤن رائیونڈ میں مزدور کسان پارٹی اور پنجاب رکشہ یونین نے احتجاج کیا مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے جینا دوبھر کردیا ہےبجلی، پٹرول  کی قیمتوں اورگیس قلت نے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہےفی الفور بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، کسانوں کو سہولیات دی جائیں اورحکمران طبقے کو دی جانے والی 2700 ارب کی سہولیات ختم کی جائیں۔

احتجاجی مظاہر ے میں ضلعی سیکرٹری مزدور کسان پارٹی لاہور شبیر حسین ایڈووکیٹ،عزیر بھٹی، لیبر سیکرٹری مزدور کسان پارٹی لاہور رفاقت آزاد 
مرکزی فنانس سیکرٹری مزدور کسان پارٹی واجد علی اور عرفان علی بھی شریک تھے۔