سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کا گوشت کی سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے، تاہم شہر میں گراں فروشی بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق فارم گیٹ پر برائلر زندہ مرغی کی قیمت 383 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ برائلر زندہ تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر ہے۔
اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں صافی گوشت 690 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دو روپے اضافے کے بعد انڈوں کی فی درجن قیمت 234 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
شہریوں کہتے ہیں کہ سرکاری نرخوں اور مارکیٹ قیمتوں میں واضح فرق ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔