ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ہزاروں افغان باشندے روپوش، انخلا کی مہم کو بڑا چیلنج

پنجاب میں ہزاروں افغان باشندے روپوش، انخلا کی مہم کو بڑا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: افغان باشندوں کے انخلا کی مہم کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں افغان باشندے روپوش ہو گئے ہیں۔ 

حکومتی مشینری 67 ہزار 825 افغان باشندوں کی نشاندہی کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے تاہم کئی اضلاع میں افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

راولپنڈی میں 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا جبکہ گوجرانوالہ میں 12 ہزار 438 افغان باشندوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ سرگودھا میں 8318 غیر قانونی مقیم افغان باشندے روپوش ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لاہور میں بھی 7341 افغان باشندے روپوش ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق غیر تصدیق شدہ یا روپوش ہونے والے 55 ہزار 26 بالغ افراد میں سے اکثریت کا پتہ نہیں چل سکاجبکہ روپوش ہونے والے افغان بچوں کی تعداد 12 ہزار 799 ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سے بچ کر روپوش ہونے والے غیر ملکیوں کی نشاندہی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور پولیس اس حوالے سے مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔