ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی آسامیوں کےتحریری امتحانات کےنتائج کااعلان

ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی آسامیوں کےتحریری امتحانات کےنتائج کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی 113 آسامیاں کے لیے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 

کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد عثمان، علی رضا، فاطمہ نور، محمد بلال، زینب فاطمہ، احمد علی، مریم خالد، محمد وقاص، نوشین افتخار، سلمان طاہر، عائشہ یاسر، حسن احمد، سحر اقبال، عبداللہ یونس، عمارہ سعید، وقار احمد، مہوش فاطمہ، تیمور حسن، اور نداء قمر شامل ہیں۔

پی پی ایس سی نے کامیاب 499 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ پی پی ایس سی نے انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹی گیشن آفیسر کی سائیکلوجیکل اسسمنٹ کے شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ سائیکلوجیکل اسسمنٹ 16 اپریل سے 18 اپریل تک پی پی ایس سی امتحانی مرکز ہرٹاؤن میں ہوگی۔