اویس کیانی: پرائیویٹ حج سکیم کے 70 ہزار عازمین کے کوٹہ کا معاملہ، وزیراعظم شہبازشریف نےعازمین کیلئے بروقت انتظامات میں غفلت برتنے اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کا نوٹس لےلیا،وزیراعظم نے 3 رکنی اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی.
تفصیلات کےمطابق نجی سکیم کے 70 ہزار حاجیوں کے کوٹہ کے معاملہ پر وزیراعظم نے لاپرواہی اور غفلت کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے معاملے کے حل اور ذمہ داران کے تعین کے احکامات بھی جاری کر دیئے، 3 رکنی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، کمیٹی 3 اہم ترین نکات کا جائزہ لے لے گی۔
وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریگی، وزارت مذہبی امور کو مکمل معاونت کے احکامات جاری کئے گئے، تین رکنی کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں جبکہ چیف سیکرٹری جی بی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ سعودی عرب حکومت کی 2025 میں نظرثانی شدہ پالیسی کو وزارتِ مذہبی امور و نجی حج آپریٹرز کے ذریعے کیوں نافذ نہیں کیا گیا۔
کمیٹی مذہبی امور کی جانب سے نجی حج آپریٹرز کے لیے مطلوبہ رسمی کارروائیاں مکمل کرانے کی کوششوں کا جائزہ لے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی سعودی حکام کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ تک عمل مکمل کرانے بارے کاوش کرے گی، کمیٹی سنگین کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرے گی۔
جن کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج 2025 سے محروم ہونے کے خدشات بڑھے، کمیٹی اپنی سفارشات تین دن کے اندر وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔
وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔