ویب ڈیسک: ضلع سوات میں واقع مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 64کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے مگر ان کی شدت نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔