شہزاد خان: اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 31 جی ڈی میں 3 بچے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے میاں بیوی دوائی لینے گئے ہوئے تھے کہ پیچھے گھر کے کمرے میں پاتھیوں سے آگ لگ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نواحی گاؤں 31 جی ڈی میں گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے کمرے میں سوئے 3 بچے جھلس گئے۔
مقامی لوگوں نے ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے آگ پر قابو پاتے ہوئے بچوں کو کمرے سے نکالا، آگ میں جھلس کر 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔
اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں، جابحق ہونے والے بچوں کی شناخت شیزا دختر زہرے خاں (05 سال تقریباً)، قمر عباس ولد زہرے خان (03 سال تقریباً) عبداللہ ولد زہرے خان (06 سال تقریباً) کے ناموں سے ہوئی ۔