راوی روڈ،  بھیک مانگتی  دوبچیوں سے دو سگے بھائیوں کی راشن دلوانے کے بہانے زیادتی

راوی روڈ،  بھیک مانگتی  دوبچیوں سے دو سگے بھائیوں کی راشن دلوانے کے بہانے زیادتی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)راوی روڈ، بھیک مانگتی 2بچیوں سے مبینہ زیادتی، پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے راشن دلوانے کا جھانسہ دے کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ بچیوں کی عمریں 12اور 15سال ہیں۔مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان پھول فروش اور سگے بھائی ہیں۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،متاثرہ بچیوں کا میڈیکل ، ڈی این اے سیمپل لئے جارہے ہیں۔

مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔