ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر خصوصی پیغام جاری

 وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر خصوصی پیغام جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر  جاری پیغام میں کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف ظلم وجبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع جاری پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم آج صہیونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے اور ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر بھائیوں بہنوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ اللہ کریم سے مدد کے طالب ہیں۔ 

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ 7 دہائیوں سے اسرائیل فلسطین اور بیت المقدس پر ناجائز اور غیر قانونی طور پر قابض ہے، عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، غزہ میں ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں اور بچوں کے اسکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا اور مظلوم فلسطینیوں تک امدادی اشیاء کی رسائی کو بھی روکا گیا۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کےخلاف ظلم وجبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام، فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، عوام جمعتہ الوداع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج کے اس بابرکت دن الله سبحانہ و تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خطاؤں کی معافی مانگیں۔ رمضان المبارک کی برکتوں اور نوازشوں میں جمعتہ الوداع کا مبارک موقع ہمیں ایک بار پھر نصیب ہوا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer