ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے اداکارہ شیبا بٹ کا مفت علاج کروانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق صوبائی وزیر صحت اور پی آئی سی انتظامیہ کی جانب سےہدایات جاری کی ہیں کہ اداکارہ شیبابٹ کا اعلاج سرکاری طور پر مفت کیا جائے گا جبکہ اداکارہ کو جلد وارڈ میں منتقل بھی کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹرز کا کہناہے کہ" شیبا بٹ کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے جبکہ اداکارہ کے ٹیسٹس کی رپورٹس آنے کے بعد انجیو گرافی کا فیصلہ کیا جائے گا ،جبکہ اداکارہ شیبا کو سی سی یو وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے"۔