ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کیخلاف 3 مقدمات، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

عمران خان کیخلاف 3 مقدمات، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری  عدالت کی جج عبہر گل نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔تحریری حکم کے مطابق عدالت نے عمران خان کو  شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے، جے آئی ٹی جلد تفتیش مکمل کرے ۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کی جاتی ہے۔ 

واضح رہے کہ عمران خان پر ظل شاہ،پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer