پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے ملزم نے خودکشی کرلی

پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے ملزم نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں دہرے قتل کی واردات کے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

نواحی علاقے مانا موڑ کے قریب گزشتہ شب رقم کے لین دین کے تنازع پر ملزم 16 سالہ نوجوان  سمیت دو افراد کو سوتے میں گلے کاٹ کر قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر اس کے ٹھکانے کا گھیراؤ کر کے اسے ہتھیار پھینکنے کا کہا لیکن جنونی ملزم نے گھر کے اندر ہی خود کو سر پر فائر مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل قتل کے ایسے 2 مقدمات میں ملوث تھا، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer