(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی۔
مبینہ آڈیو کال میں عبدالعلیم خان کو وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگاتے سنا جاسکتا ہے، عبدالعلیم خان نے آڈیو میں کہا ہے کہ ’جتنی محنت میں نے پی ٹی آئی کے لیے کی کسی نے نہیں کی، عمران خان کو باہر سے بیٹھ کر دیکھنا، ٹی وی پر دیکھنا یا ان کی باتیں سننا بہت اچھا لگتا ہے، باتیں تو اور بھی بہت سے لوگ اچھی اچھی کرتے ہیں لیکن جب عمل کی بات آتی ہےتو فرح بی بی کے ذریعے پنجاب میں جو رشوت دی گئی اور ان کی بیگم کو جو ملک ریاض سے جو سیٹ دیئے گئے وہ کیوں دیئے گئے‘ ؟۔
Imran Khan financier and PTI leader Aleem Khan’s leaked audio reveals shocking levels of corruption and the beneficiaries including a top official’s transfer and the jewellery set pic.twitter.com/LvSONJfJa1
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 4, 2022
آڈیو میں عبدالعلیم خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بیچ کر جو پیسے عمران خان کی اہلیہ نے وصول کیے وہ اس کی تفصیلات کیوں نہیں بتاتے؟ اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں بتائیں؟ عثمان بزدار نے جو پیسے وصول کیے وہ کس کے پاس گئے ، فرح کون تھی‘؟
مبینہ آڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان جو دکھتے ہیں اور جو وہ درحقیقت ہیں نہیں دونوں بہت مختلف ہیں اور جو لبادہ انہوں نے اوڑھا ہوا ہے انشاء اللہ اللہ جلد انہیں دنیا کے سامنے لے کر آئے گا‘۔
مبینہ آڈیو لیک میں انہوں نے کہا کہ ’میں نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں جانتا، میں نے عمران خان سے اپنا حساب برابر کرنا ہے جو انہوں نے میرے اور میرے بچوں کے ساتھ کیا اور میں یہ حساب برابر کرکے چھوڑوں گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز عبدالعلیم خان نے دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ نئے پاکستان کے سارے لبادے کھولوں گا،خان صاحب سچے ہیں تومیرے ساتھ بیٹھ کرمقابلہ کریں اگر میرا جھوٹا ہوا تو سب کے سامنے اپنے آپ کو گولی ماروں گا؟ بات کرتے ہو نئے پاکستان کی؟ عثمان بزدار کے دور میں 3، 3 کروڑ لیکر ڈی سی لگتے تھے، سی ایم سیکرٹریٹ میں پیسہ دیئے بغیر کوئی تبادلہ نہیں ہوتا تھا۔ چوتھی دفعہ نیب کے دفتر گیا تو ٹی وی سے پتا چلا عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد 6 ماہ تک مجھے کوئی نوٹس نہیں آیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔