ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کی نامناسب لباس میں ویڈیو وائرل ہوگئی

صبا قمر کی نامناسب لباس پہنے بولڈ ویڈیو وائرل
کیپشن: saba qamer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل صباقمر سوشل میڈیاپر متحرک رہتی ہیں اور کچھ نیا کرتے نظر آتی ہیں، اداکارہ کی اب ایک نئی ویڈیو سامنےآئی جس میں انہوں نے غیر اخلاقی لباس پہنا ہوا ہے، ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو منظر عام آئی،  ویڈیو میں اور بھی لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے،ادا کا رہ صبا قمر کی یہ ویڈیو ان کی 37ویں سالگرہ کی تقریب پر بنائی گئی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے صبا قمر نےمختصر لباس پہن رکھا ہوا ہے،ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی 37 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ کی سالگرہ ان کے دوستوں کی جا نب سے بھر پور طریقہ سے منائی گئی۔

صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ اس لیٹ نائٹ تقریب سے بالکل ناواقف تھیں، یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی حیران کن تھی۔انہوں نے برتھ ڈے پا رٹی کا انعقاد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے دن ایک میوزک ویڈیو ریلیز کرنے سے متعلق بھی بتایا۔ صبا قمر کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ صباقمر نے اپنی شادی کے بارے گزشتہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اپنا جیون ساتھی مل گیا اور وہ جلد شادی کرنے والی ہیں، اداکارہ کے ہونے والے شوہر کا نام عظیم خان نے جو کہ بلاگر ہیں۔ایک صارف نے   انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے اداکارہ کے شوہر  کے بارے لکھا کہ عظیم خان پر قتل اور زیادتی  کی دھمکیوں کے الزامات ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer